GHAG

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خوارج ہلاک، تین جوان شہید

پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر

مہمند بائیزئی میں 8 جبکہ کرک میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آئی ایس پی آر

فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی دوران 19 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ کارروائیوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 جنوری 2025 کو خیبرپختونخوا کے تین مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقہ متنی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 8 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

دوسری کارروائی مہمن کے علاقہ بائیزئی میں کی گئی جہاں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ تیسری کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں تین خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران تین بہادر سپاہی لانس حوالدار عباس علی (عمر 38 سال، ضلع غذر)، نائیک محمد نذیر (عمر 37 سال، ضلع سکردو) اور نائیک محمد عثمان (عمر 37 سال، ضلع اٹک) وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ بہادر سپاہی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کے تحفظ کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی قربانیاں نہ صرف خاندانوں کے لیے فخر کا باعث ہیں بلکہ پوری قوم کے دلوں میں ان کے لیے عزت اور احترام ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان بہادر شہداء کی قربانیاں پاکستان کے امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔

(8جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts