GHAG

رہنما جے آئی کا خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل

پشاور ( غگ رپورٹ ) سابق صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی کے رہنما عنایت اللّٰہ خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے افغانستان سے متعلق بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام مختلف مذہبی، لسانی اور سماجی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے حالات ایک دوسرے پر نہ صرف اثر انداز ہوتے رہے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان 2500 کلومیٹر کی طویل سرحد پائی جاتی ہے ۔

ایک ویڈیو تبصرے میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بوجوہ کبھی آئیڈیل نہیں رہے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ افغانستان یا افغانیوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیا جائے ۔ تمام تر خدشات کے باوجود افغانستان کے ساتھ مسلسل سفارتکاری کرکے معاملات کو درست کیا جائے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر اور نارمل تعلقات دونوں کی ضرورت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts

کرپشن کا عالمی دن

ضیاء الحق سرحدی پشاور گزشتہ روز 9دسمبر کو کرپشن کاعالمی دن منایاگیاکیونکہ کرپشن پوری دنیا کا مسئلہ ہے ۔ لیکن کچھ ممالک کرپشن میں اس

Read More »