GHAG

ڈیرہ اسماعیل خان،امام بارگاہ کے قریب دھماکہ اور راکٹوں سے حملہ

تحصیل کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ میں رات گئے زوردار دھماکہ اور شدید فائرنگ

علاقہ مڈی گیٹ محلہ خدرخیل میں نامعلوم دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ

حملے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا، علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ رات تحصیل کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تاہم گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی گیٹ میں واقع کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ میں رات گئے زوردار دھماکا ہوا جس سے ملحقہ گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جبکہ امام بارگاہ سے متصل گھروں کے دروازوں پر بھی گولیوں کے نشانات دیکھے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق امام بارگاہ کے متولی پنجاب میں مقیم ہیں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے امام بارگاہ کا مرکزی دروازہ شدید متاثر ہوا تاہم اندرونی حصہ مکمل محفوظ رہا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا جس سے بعض گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا، تاہم راکٹ  امام بارگاہ سے دور گرا جس سے امام بارگاہ حضرت امام حسین (تھلہ نمبر1)مکمل محفوظ رہی۔

(23 جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp