GHAG

آئی جی پی خیبرپختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

حکومتی اعلامیے کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعنیات کر دیا گیا

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اخترحیات گنڈاپور اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دو اہم عہدوں پر فائز افسران کو ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق گریڈ 21 کے پولیس افسر ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی پی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے جو اس وقت پنجاب میں تعینات ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے ڈائریکٹر احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں انسانی اسمگلنگ کے کئی واقعات میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کے معاملات سامنے آنے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات گنڈاپور کو ہٹانے یا انکی دوسری تعیناتی کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں لیکن خیبرپختونخوا میں گذشتہ کئی عرصے سے امن و امان کے حالات خراب ہیں اور کچھ ذرائع دعوی کررہے ہیں کہ آئی جی پی کو امن و امان برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

(29 جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp