GHAG

 کالعدم ٹی ٹی پی کی ماہ جنوری کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری

جنوری میں 18 اضلاع میں 110 حملے کئے گئے ، زیادہ حملے سیکورٹی فورسز پر کیے گئے

حملوں کے نتیجے میں 155 افراد کو نشانہ بنایا گیا جن میں 75 کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا

ٹانک، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان زیادہ نشانہ بنائے گئے، رپورٹ

پشاور  غگ خصوصی رپورٹ) کالعدم ٹی ٹی پی کی میڈیا ٹیم نے سال 2025 کے ماہ جنوری کے دوران کئے گئے حملوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ایک خودکش حملے سمیت جنوری کے مہینے میں کل 110 حملے کئے گئے۔ تقریباً 95 فیصد حملے خیبرپختونخوا میں کیے گئے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹانک میں 17 حملے، شمالی وزیرستان میں 17، ڈی آئی خان میں 13، جنوبی وزیرستان میں 13، بنوں میں 14، لکی مروت میں 6، پشاور، مہمند، باجوڑ میں 2، 2 اورکزئی، کرک، مردان، پشین اور ژوب میں میں 1، 1 جبکہ شمالی اور جنوبی پنجاب میں بھی ایک ایک حملے کئے گئے۔

ان تفصیلات سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ ماہ جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 155 افراد یا تو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے یا زخمی ہوئے۔

حملوں کی نوعیت اس طرح شامل کی گئی ہے:

  1. اسنائپر اور لیزر حملے 46
  2.  گوریلا 28
  3.  گھات 10
  4. جوابی کارروائی 10
  5. ٹارگٹڈ 6
  6. بم اور گرینیڈ 5
  7. خودکش حملہ 1

رپورٹ کے مطابق تقریباً 98 فیصد حملوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں پاک فوج، ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس شامل ہیں تاہم حکومت کی حمایت یافتہ امن کمیٹیوں کے 3 افراد کو بھی نشانہ بنانا تفصیلات میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ہر ماہ کے خاتمے پر کرائے جانے والے حملوں کی تفصیلات جاری کرتی ہے اور  مذکورہ تفصیلات سال 2025 کے پہلے مہینے یعنی جنوری کے حملوں سے متعلق ہیں۔

(2 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts