GHAG

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری شدت، عزم کے ساتھ لڑیں گے، آئی جی پی خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا پولیس کو تمام درکار سہولیات سے لیس کرنے پر توجہ مرکوز ہے، ذوالفقار حمید

تھانوں اور چوکیوں کی  حفاظت کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پشاور میں خصوصی گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے صوبے کی پولیس فورس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانیوالی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس کو سیکورٹی چیلنجز کے تناظر میں جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے اور کوشش کی جائے گی کہ تھانوں اور چوکیوں کے داخلی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

پشاور میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیکر عوام کے تحفظ کو دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر شاندار کردار ادا کیا ہے اور اسے پورے ملک میں بطور مثال پیش کیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پولیس فورس کی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے اسے جدید ہتھیاروں اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جبکہ کمیونیکیشن کی جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارکردگی سراہنے کے قابل ہے اور اس فورس نے مختلف کارروائیوں میں سینکڑوں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا ہے، اسے بھی مزید فعال بنایا جائے گا اور نفری کی تعداد بڑھانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

(8 فروری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp