GHAG

پاک افغان سرحد کشیدگی، ایک طالب جنگجو ہلاک، آٹھ پاکستانی زخمی، آمدورفت بند

فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبان جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی تصدیق

تنازعہ افغان طالبان کی جانب سے سرحد کے متنازعہ علاقے میں تعمیراتی کام پر شروع ہوا تھا

کشیدہ صورتحال کی وجہ سے 11 ویں روز بھی پاک افغان سرحدر آمدورفت کیلئے بند ہے

پشاور(غگ خصوصی رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان جنگجو کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سرحدی حکام کے مطابق جھڑپ سے پاکستان کی جانب بھگدڑ کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب افغان فورسز نے 11 روز قبل متنازعہ علاقے میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور پاکستانی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

طورخم سرحد کی بندش کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب ہزاروں ٹرک اور دیگر گاڑیاں جمع ہیں اور شدید سردی کے موسم میں لوگ اس صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مقامی افراد مطابق کشیدگی کے بعد سرحد کے قریب گاؤں باچا مینہ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور تمام لوگوں کو لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرحدی سیکیورٹی حکام کے درمیان دونوں اطراف کے موجودہ سرحدی ڈھانچے میں ترمیم اور تزئین و آرائش پر اختلافات کے بعد طورخم کراسنگ کو 21 فروری کی رات کو اچانک بند کردیا گیا تھا۔ سرحد کی بندش سے ہر قسم کی سرحد پار نقل و حرکت مکمل طور پر رک گئی اور دونوں فریقین نے اگلے 2 دن تک ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی۔ سیکیورٹی حکام نے بندش کے تیسرے روز اپنی پہلی میٹنگ کی لیکن کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے، انہوں نے 2 مارچ کو دوبارہ ملاقات کی لیکن اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے۔

(04 مارچ 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts