GHAG

خیبرپختونخوا کے تین مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ 9 دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 4 خوارج ہلاک کئے گئے، آئی ایس پی آر
ٹانک میں دو جبکہ ضلع خیبر میں تین خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر
پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف تین الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 4 خوارج مارے گئے۔
دوسری کارروائی ٹانک میں ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری بڑی کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جس میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج بھارت کی سرپرستی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے اور مختلف دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور کسی بھی قیمت پر امن و امان قائم رکھا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts