GHAG

بی ایل اے کا بلیم گیم اور بلوچستان کے پشتون

کالعدم تنظیم نے دکی واقعہ ریاست پر ڈال دیا، پشتونوں کا وطن افغانستان ہے اور بلوچ غلام ہیں،بیان

ریاست پشتونوں، بلوچوں کو لڑانا چاہتی ہے، بیانیہ

ماہ رنگ وغیرہ نے مذکورہ حملے کی مذمت نہیں کی،اختر گلفام

پشاور (غگ رپورٹ) کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے بلیم گیم کھیلتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دکی بلوچستان میں پشتون کان کنوں پر ہونے والا حملہ ریاست کی کارستانی ہے تاکہ پشتونوں کو بلوچوں سے لڑایا جائے۔ ایک زیرگردش تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ کہ پشتون اور بلوچ پاکستان میں غلام ہیں اور ریاست ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی آئی ہے اس لیے عالمی طاقتیں پاکستان پر نہ تو اعتماد کریں اور نہ ہی یہاں سرمایہ کاری کریں۔

روایتی پشتون کارڈ استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونوں کا وطن افغانستان ہے اور دونوں قوتیں پاکستان میں غلامی سے دوچار ہیں۔

اس بیان سے ہٹ کر صحافتی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی مشترکہ کارروائی تھی تاکہ عام پشتونوں کو بلوچوں کی طرح اس پروپیگنڈا کی آڑ میں ریاست سے متنفر کیا جائے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بی ایل اے براہ راست ملوث ہے اور بعض شواہد مل بھی گئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے باخبر پشتون صحافی اختر گلفام نے رابطے پر بتایا کہ عام  پشتون اس واقعے پر بہت ناراضگی اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور اس ضمن میں مظاہرے اور احتجاج بھی کیے گئے تاہم ان کے بقول ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد دیگر قوم پرستوں نے ابتدائی طور پر اس حملے کی مذمت بھی گوارہ نہیں کی جس پر پشتون حیرت کا اظہار کرتے پائے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts