GHAG

کرم میں سیز فائر اور متوقع اقدامات

سیزفائر میں تین دن کی توسیع ، مورچے خالی کرنے پر اتفاق رائے

نقصانات کا تخمینہ لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی کوششوں اور رابطوں کے باعث شورش زدہ ضلع کرم میں سیز فائر میں مزید تین دن کی توسیع کی گئی ہے جبکہ آج یعنی جمعرات کے روز فریقین کی رضامندی اور بعض ایس او پیز کے لاگو ہونے کے بعد مورچے خالی کرنے کا آغاز بھی متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نقصانات کے ازالے کے لئے تخمینہ لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی بحالی اور محفوظ سفر کے لیے بھی ایک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ اس تمام پراسیس کو عملی بنانے اور مزید مشاورت کے لیے متصادم گروپوں کو مزید تین دنوں کے لیے سیز فائر پر آمادہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ سیکورٹی معاملات بہتر بنانے کے لیے نہ صرف پولیس کی نفری اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ شورش زدہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے بھی تعینات رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp