GHAG

جی ایچ کیو حملہ کیس، ایک اور ملزم پر فردجرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سابق ایم این اے بلال احمد پر فرد جرم عائد کردی

بانی پی ٹی آئی، فوادچوہدری اور عمرایوب کی  فوٹیجز فراہمی کی درخواستیں مسترد

راولپنڈی(غگ رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے منگل کے روز سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کردی۔

بعد ازاں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔

دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

(24دسمبر 2024)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts