GHAG

بارڈر پر اربوں روپے سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

اسمگلنگ خاتمہ کیلئے تمام اداروں نے عزم استحکام آپریشن کے تحت ایک پیج پر آنے کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا، سیکیورٹی ذرائع

پشاور(عرفان خان)حکومت نے پاک افغان اور ایران سرحد پر سینکڑوں ارب روپے سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق معاشی ترقی اور استحکام کی خاطر  ملک سے سمگلنگ خاتمہ کیلئے تمام اداروں نے ‘عزم استحکام’ آپریشن کے تحت ایک پیج پر آنے کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سرحد پر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسمگلنگ خاتمے کیلئے کئی برس پہلے حکومت کو لینڈپورٹ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود لینڈ پورٹ اتھارٹی نہیں بنائی گئی جس سے اسمگلنگ کو روکنے میں مشکلات درپیش ہیں دوسری جانب  حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک و قوم کی بقا اور معاشی استحکام کیلئے نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی بلکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں رواں برس 22 ہزار 714 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز ہوئے ، 217 دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق سرحدات پر ہونے والے اربوں روپے اسمگلنگ کی رقم پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی ہے جبکہ ملوث مافیا کمزور عدالتی اور کرپٹ انتظامی نظام کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts