GHAG

بلوچستان میں ایک اور بڑا حملہ، پنجگور میں ڈیم کے چھ سیکورٹی گارڈز شہید

خیبرپختونخوا میں بھی 5 پولیس اہلکار شہید کیے گئے

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا

پشاور (غگ رپورٹ) گزشتہ روز خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تقریباً 5 اضلاع میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً ایک درجن افراد کو شہید کردیا گیا جبکہ فورسز کی کارروائیوں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سب سے بڑا حملہ پنجگور بلوچستان میں زیر تعمیر ڈیم کے سیکورٹی گارڈز پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو کی ٹیم پر ایک حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا ۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد نے سپیشل برانچ کے پولیس اہلکار کو شہید کیا اور اس کو مقامی دہشت گرد گروپ کا حملہ قرار دیا گیا۔ کوہاٹ میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جو کہ پولیس نے ناکام بنادیا ۔اسی طرح ٹانک میں بھی پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts