2023ء کی ویڈیو ایک سال بعد وائرل کیوں ہوئی؟ شور شرابہ جاری
اس وقت ڈولفن ایان نے مقدمہ واپس لیا تھا، آج بھی بارگیننگ ہورہی ہے، ذرائع
ڈولفن ایان مذکورہ ملزمان سے بعد میں بھی رابطے، تعلق میں رہی، ذرائع
پشاور (غگ رپورٹ) ٹرانس جینڈر ڈولفن ایان کی برہنہ ویڈیو لیک کرنے اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کو پولیس نے ایف آئی اے کی نشاندہی پر ضلع چارسدہ شبقدر سے گرفتار کرلیا ہے تاہم بعض متعلقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈولفن ایان نہ صرف یہ کہ سال 2023 کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کے بعد مذکورہ ملزمان کے ساتھ پھر سے رابطے اور تعلق میں رہی بلکہ اب بھی وہ ان کے ساتھ “صلح” کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں جس پر ایف آئی اے اور پولیس نے ان کی سرزنش بھی کی ہے۔
ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ یہ واقعہ سال 2023 کے دوران چارسدہ میں پیش آیا تھا جہاں ڈولفن ایان نے مذکورہ افراد کو کمپنی دینے کے بدلے ان سے بہت بڑی رقم وصول کی اور جب انہوں نے “کمٹمنٹ” پوری نہیں کی تو ان کے ساتھ یہ حرکت کی گئی تاہم انہوں نے نہ صرف بعد میں پیسے لیکر ان کے ساتھ صلح کرلی بلکہ وہ مذکورہ “پارٹی” کے ساتھ بعد میں بھی لمبے عرصے تک تعلق میں رہی اور جب چند روز قبل اتنے عرصے بعد ویڈیو لیک ہوگئی تو اس کا نوٹس بھی ان کی بجائے ایف آئی اے نے خود لیکر کارروائی شروع کی۔
اس معاملے کو انسانی حقوق کے “علمبرداروں” نے پس منظر جانے بغیر ایک نیا واقعہ سمجھ کر نہ صرف بہت شور شرابہ کیا بلکہ یہ واقعہ صوبے کی بدنامی کا سبب بھی بنا مگر کسی نے بھی اصل صورتحال جاننے کی کوشش نہیں کی۔