واقعہ مالم جبہ روڈ پر پیش آیا جہاں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سفارتکار محفوظ
قافلے میں بوسنیا،روس،ویتنام، ایتھوپیا روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا ازبکستان، ترکمانستان قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے، پولیس
پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیرملکی سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنیوالی پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے سے ایک اہلکار برہان خان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے زد میں آنیوالی گاڑی اس قافلے میں شامل تھی جو کہ 10 کے قریب سفارتکاروں کو سیدو شریف سے مالم جبہ لیکر جارہی تھی جو کہ سوات کے دورے پر تھے اور پولیس کے مطابق سفارتکار محفوظ رہے۔
واقعہ کے بعد سفارتکاروں کو سخت سیکیورٹی میں واپس لایا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق قافلے میں بوسنیا،روس،ویتنام، ایتھوپیا روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا ازبکستان، ترکمانستان قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔
سوات پولیس کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم سے سیکیورٹی پر مامور پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔