GHAG

فیض حمید سے تفتیش کے سلسلے میں مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا

تینوں ریٹائرڈ افسران ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر کا بیان

راولپنڈی(غگ رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو تحویل میں لےلیا گیا اور افسران سمیت انکے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں افسران کو  سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تحویل میں لیاگیا، تینوں ریٹائرڈ افسران ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان میں تینوں افسران کے نام اور رینک سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  فوجی تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران میں 2 ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر (ر) غفار، بریگیڈیئر(ر) نعیم تحویل میں لیے گئے افسران میں شامل ہیں، تینوں ریٹائرڈ افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے، تحویل میں لیےگئے 2 سابق بریگیڈیئرز کا تعلق پنجاب کے شہر چکوال سے ہے، تینوں افسران ایک سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts