GHAG

امن معاہدہ پر عملدرآمد،لوئر کرم میں دو بنکرز مسمار کردیے گئے

خارکلی اور بالش خیل میں فریقین کا ایک ایک بنکر مسمار کیا گیا، ضلعی انتظامیہ

ٹل سے پاراچنار مرکزی شاہراہ اب بھی بند، اشیائے ضرورت نہ ملنے سے شہری پریشان

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان امن معاہدے کے بعد بنکرز (مورچے) مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ خارکلی اور بالش خیل میں فریقین کا ایک ایک بنکر مسمار کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فریقین کے درمیان کئے گئے امن معاہدے کے 14 نکات میں بنکرز کی مسماری بھی شامل تھی اور تمام نکات پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس کے دوران ضلع کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹل سے پاراچنار تک مرکزی شاہراہ 100 روز سے ہرقسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے،جس کی وجہ سے اشیائے ضرورت نہ ملنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

(14جنوری 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp