GHAG

پاکستان میں جاری دہشتگردی پر امریکہ کا اظہار تشویش

امریکی حکومت پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

امریکہ کو پاکستان کی مشکلات کا ادراک ہے اور تعاون کریں گے، میتھیو ملر

پاکستان علاقائی امن کے لیے ایم کردار ادا کررہا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ کی گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) امریکی محکہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس کے اقدامات کو امریکہ نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون بھی کررہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا ہے اور امریکیوں کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے واضح کیا کہ  دہشت گردوں کا نہ تو کوئی ملک ہوتا ہے اور نا ہی کوئی مذہب بلکہ وہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں اس لیے امریکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے دکھ میں برابر کے شریک ہے اور ہمیں پاکستان کی مشکلات اور تکلیف کا پورا احساس ہے۔ پاکستان کو جہاں بھی ہماری مدد کی ضرورت ہوگی ہم اس کو تیار ملیں گے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے پاکستان سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp