GHAG

بارودی مواد کے سمگلرز کا منظم نیٹ ورک گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی ضلع مہمند نے بارودی مواد کے سمگلرز اور منظم نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کے دوران چار مختلف مقدمات میں ملزمان سے مجموعی پر 275 کلو گرام بارود، 600 عدد ڈیٹونیٹر، 11 بنڈل سیفٹی فیوز (5500فٹ)، 7 لاکھ 7 ہزارپانچ سوروپے برآمد کئےگئے۔
ملزمان سے باورد کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی متعدد گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ کاروائی کے دوران چار مقدمات میں کل 14ملزمان گرفتار کئے گئے ۔جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری درپیش ہے ۔گرفتار ملزمان میں دو ملزمان محمد اقبال اور عزیز اللہ کی درخواست ضمانت ہائکورٹ سے خارج ہو چکی ہے
1۔مقدمہ علت 04 مورخہ 2024-01-21 جرم 5ESA-7ATAتھانہ سی ٹی ڈی مہمند
گرفتار ملزمان: 1. گل سکنہ حلیم زئی گنداو ( ملزم کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے خارج ہوچکی ہیں)
2.-عزیز اللہ ولد حبیب خان سکنہ غازی کور ضلع مہمند۔( ملزم کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ سے خارج ہوچکی ہیں)
3-ملزم اعجاز خان ولد عصمت خان سکنہ حلیمزئی مہمند ، 4. زافیر اللہ ولد محمد عمر سکنہ حلیمزئی مہمند،
5-روزی خان ولد شمشیر سکنہ پلوسئی رزڑصوابی 6- عبد الکبیر ولد عبد القدیرسکنہ میاں منڈی حلیمزئی مہمند ،
7- محمد ابراہیم ولد سید قمریش سکنہ پلوسئی رزڑصوابی، 8- یونس گل ولد حقدار سکنہ پلوسئی رزڑصوابی،
9- بختی رحمان ولد عزیز الرحمان سکنہ بونیر(سیریل 3-9گرفتار شدہ برضمانت) ،
10-رحمان ولی ولد انور بیزاد سکنہ کانجو کبل ضلع سوات (برضمانت )
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ہذا میں بمقام غلنئی روڈ شرمخان پُل مہمند ملزمان1۔اقبال اور عزیز اللہ کو گرفتار کر کے ڈاٹسن سے کل 600 عدد ڈیٹونیٹر جبکہ باڈی کے اندر لوڈ شدہ 20بوری کھاد پوٹاشیم ۔ اس کے علاوہ 3 بوریاں جن میں سے کل 60 کلو گرام بارود ، دو بنڈل سیفٹی فیوز لمبائی 1000 فٹ بر آمد ہوکر دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کیا ۔ مقدمہ درج رجسٹر ہو کر دوران انٹاروگیشن ملزمان نے انکشافات کئے کہ برآمدہ شدہ بارودی مواد ملزم ابراہیم سے بمقام شبقدر حاصل کرکے ملزمان اعجاز خان ،زافیر اللہ ،عبدالکبیر ساکنان علاقہ مہمند کو حوالہ کرنا تھا۔اور اکثر اوقات ہر تین ملزمان اعجاز، زافیر اللہ اور عبدالکبیر بارودی مواد لا کر دیتا تھا ۔جس کی بناپر مقدمہ ہذا میں ہر تین ملزمان کو گرفتار کر کے انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ہم ملزم ابراہیم کے علاوہ ملزم روزی خان ،یونس خا ن جن میں سے تین کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔اور بارودی مواد کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔جس پر دو ملزمان روزی خان ،یونس خان ساکنان صوابی کو بھی گرفتار کر کے ملزمان نے غیر قانونی طریقہ سے بارودی مواد کا کاروبار کر نے کا اقبال جرم کیا ۔ مزید ملزم ابراہیم سے تفتیش پر معلوم ہوا کہ برآمد شدہ بارودی مواد ملزم ابراہیم کا حوالہ کردہ ہےاور ملزم ابراہیم نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم رحمان ولی سکنہ سوات اور بختی رحمان سکنہ بونیر سے بارود خریدتا تھا ۔جملہ ملزمان بالا کے آپس میں موبائل فون رابطے اور آپس میں بذریعہ ایزی پیسہ ٹرانزیکشنز وغیرہ موجود ہیں اور لوکل شاپ علاقہ مہمند اور صوابی کے دُکاندار کے ذریعہ بھی آپس میں لاکھوں روپے کا لین دین کر چکے ہیں۔ملزم رحمان ولی کی نسبت معلومات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ رحمان ولی صوبائی سطح پر بارودی مواد کا غیر قانونی کاروبار کرتا ہے۔جس کے قریبی ساتھی کو شامل تفتیش کرنے پر مذکورہ نے ملزم رحمان ولی کی نسبت انکشافات کرکے دیگر سمگلران کی نسبت بھی معلومات فراہم کیں۔
2۔علت09مورخہ26.04.2024جرم5ESA-7ATA-15AAتھانہCTDمہمند
ملزمان : 1-ملزم لیاقت علی ولد نظر گل سکنہ خرکی مردان(جوڈیشل حوالات میں ہے)
2- ملزم نسیم خان ولد مسکین خان (برضمانت ) 3- شاہد خان ولد شیر محمود ساکنان ضلع بونیر (برضمانت ) ،
4- ملزم جہانیا خان ولد ہاشم خان سکنہ بونیر (عدم گرفتار)
تفصیلات کے مطابق اس نیٹ ورک کے سمگلرز ڈرائیور کے ذریعے ٹیسٹ پرچیز کر کے مزید غیر قانونی کاروبار بارودی مواد کا ایک سمگلر ملزم لیاقت علی ولد نظرگل سکنہ مردان کوگرفتار کر کے ان کی موٹر کار سے 50 کلو گرام بارود ،دو بنڈل سیفٹی فیوز ،707500 روپے نقد رقم بابت فروختگی بارودی مواد ،ایک ضرب پستول 30 بور لوڈ شدہ معہ 14 عدد کارتوس بلا لائسنس برآمد ہو کر مقدمہ ہذا درج رجسٹرڈ کر کے انٹاروگیشن کے دوران انکشاف کیا کہ ملزم جہا نیاں

خان سکنہ بونیر نےبرآمد شدہ بارود حوالہ کیا ہے ۔برآمد شدہ بارودی مواد واہ فیکٹری سے جاری شدہ تھی جس کی نسبت معلوم ہوا کہ مقدمہ ہذا میں برآمدشدہ بیج نمبرات 328,334,335 لائسنس ہولڈر نعمت اللہ خان ساکن ضلع بونیر کو جاری شدہ تھی ۔ ریکارڈ کے مطابق 08 لائسنس ہولڈرز EL04 کے نام پر جاری شدہ ہیں۔جس پر جملہ لائسنس ہولڈرز کو طلب کرکے جس پر مسمی نسیم خان ،شاہد مذکورین نے پیش ہو کر انکشاف کیا کہ جملہ بارود بیج نمبرات متذکرہ بالا میگزین نعمت اللہ خان سے ہم نے حاصل کئے ہیں اور ہمارے ساتھ دیگر لائسنس ہولڈرز کے نام کے اتھارٹی موجود ہیں اور وہی بارود ہم نے ملزم جہانیاں خان ضلع بونیر کو حوالہ کیا ہے۔ ہر دونوں نسیم خان اور شاہد کوبھی مقدمہ ہذا میں ملزمان نامزد کر کے مزید انٹاروگیٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم نسیم خان نے گزشتہ ماہ اپریل میں 850 کلو گرام بارود ،5300 ڈیٹونیٹر 1600 میٹر سیفٹی فیوز جبکہ ملزم شاہد نے 250 کلو گرام بارود ،2500 ڈیٹونیٹر اور 4000 میٹر سیفٹی فیوز میگزین سے حاصل کیا ہے۔ہر دونوں ملزمان کی پیش کردہ اتھارٹی قانون کے مطابق نہیں ہیں۔اور جعلی بیان خلفی پر بارودی مواد حاصل کرتے تھے۔
3۔مقدمہ علت10مورخہ28-04-2024جرم5ESA-7ATA تھانہ سی ٹی ڈی مہمند۔
. 1 ملزم نسیم خان ولد مسکین خان (برضمانت ) ، 2- شاہد خان ولد شیر محمود ساکنان ضلع بونیر (برضمانت) ،
3- ملزم جہانیا خان ولد ہاشم خان سکنہ بونیر (عدم گرفتار)
تفصیلات کے مطابق مورخہ 28.04.2024 کو میں غلنئی روڈ نزد مہمند سٹیل ملزپل کے قریب سے ایک لاوارث موٹر کار ماڈل 1986 برنگ سفید ، بلا نمبر پلیٹ چیک کرنے پر گاڑی کی ڈگی سے کل 120کلو گرام بارود ، 5 بنڈل سیفٹی فیوز 2500 فٹ برآمد ہو کر ہو کر قبضہ پولیس میں کرکے برآمدہ بارودی مواد کسی کالعدم دہشتگرد تنظیم نے دہشتگردی کی غرض سے علاقہ مہمند لائے تھے۔مذکورہ بارودی مواد کسی بھی بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔ مقدمہ ہذا درج ہو کر دوران تفتیش معلوم ہو کہ برآمد شدہ بارودی مواد بھی اسی نیٹ ورک ملزمان کا تھا جس کا ذکر قبل ازیں مقدمہ علت نمبر 9 مورخہ26.04.2024 میں ہو چکا ہے۔
4۔مقدمہ علت نمبر 11 مورخہ 07.05.2024 جرم 5ESA, 7ATA تھانہ سی ٹی ڈی مہمند
ملزمان:۔1- سلیمان خان ولد مقدر شاہ سکنہ خانوڑی تحصیل بٹخیلہ ملاکنڈ( جوڈیشل حوالات میں ہے
2۔ ملزم نسیم خان ولد مسکین خان (برضمانت )
3۔ شاہد خان ولد شیر محمود ساکنان ضلع بونیر ( برضمانت ) ،
4۔ ملزم جہانیا خان ولد ہاشم خان سکنہ بونیر (عدم گرفتار)
5 ۔ سرتاج ولد صاحب زمان ساکن پھاٹک درگئی ملاکنڈ(عدم گرفتار)
تفصیلات کے مطابق دوران آپریشن علاقہ یکہ غنڈ میں موٹر کار نمبری 3647/LZO لاہور ازقسم X کرولا برنگ سلور کو کھڑا کر کے موٹر کار کی ڈگی سے 02عدد بنڈل سیفٹی فیوز کل 1000 فٹ برآمد ہو کر گاڑی کے ڈرائیور ملزم سلیمان ولد مقدر شاہ سکنہ خانوڑی تحصیل ضلع ملاکنڈ کر گرفتار کر کے مقدمہ ہذا درج رجسٹڑ ہو کر تفتیش شروع کی گئی ۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ برآمد شدہ بارودی مواد بھی اسی نیٹ ورک / ملزمان کا حوالہ کردہ تھا۔

نیٹ ورک کا طریقہ کار:-
مقدمات ہذا میں چند ملزمان مختلف بارود میگزین مالکان سے تعلقات قائم کرکے مختلف لائسنس ہولڈر سے قانون کے خلاف اتھارٹی حاصل کرکے جعلی تصدیقی سرٹیفیکیٹ بابت استعمال شدہ بارود بنا کر بار بار DCصاحب بونیر سے بارودی مواد کی نسبت NOCحاصل کرکے صرف ماہ اپریل سال 2024 کے 20 آیام میں ٹوٹل 1100 کلو گرام بارود، 7800 ڈیٹونیٹر ،5600 سو میٹر سیفٹی فیوز حاصل کرکے ضلع بونیر سے مردان ،صوابی، چارسدہ ، مہمند وغیرہ میں مختلف اشحاص معلوم اور نامعلوم پر دوگنی چوگنی قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ جسکے مختلف اداروں کی بھی غفلت لاپرواہی شامل تھی جنکی نسبت اعلیٰ حکام سے خط و کتابت کی گئی ہے۔کیونکہ ڈیٹونیٹر ہر ایک IEDوغیرہ میں بلاسٹ کی غرض سے استعمال ہوتا ہے۔جو کہ دہشت گرد تنظیموں کا اہم ہتھیار ہے اسلئیے بارودی مواد کی ترسیل کو مخفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts