مختلف حملوں میں 15 فوجی جوان شہید اور 58 زخمی
رواں سال 45 عام شہری دہشتگرد حملوں میں شہید جبکہ 58 زخمی ہوئے
ڈی آئی خان حملوں کی تعداد میں سرفہرت ، شمالی وزیرستان دوسرے جبکہ باجوڑ تیسرے نمبر پر ہیں
مختلف حملوں میں ایف سی کے 13 اہلکاروں کو بھی شہید کیا گیا ۔ رپورٹ
پشاور ( نمایندہ خصوصی ) صوبہ خیبر پختونخوا کو رواں برس مختلف نوعیت کے درجنوں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا ، ان حملوں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 61 اہلکار شہید جبکہ 82 زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے 15 جوان بھی شہید ہوئے جبکہ 57 جوان مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ۔ خیبرپختونخوا پختونخوا پولیس کی ایک سیکورٹی رپورٹ کے مطابق رواں سال ہونے والے دہشت گرد حملوں میں پولیس اور پاک فوج کے ان نوجوانوں اور افسران کے علاوہ ایف سی کے 13 جوان بھی شہید ہوئے جبکہ ایف سی کے زخمی ہونے والوں کی تعداد 33 رہی ۔ ان دہشت گرد کارروائیوں کے نتیجے میں 45 عام شہری شہید جبکہ 58 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان میں 3 سیاسی عہدے دار یا رہنما بھی شامل ہیں جن کو شہید کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والوں سیاسی قائدین کی تعداد 2 رہی ۔