GHAG

لوئر دیر لال قلعہ میں فائرنگ، تین جوان شہید، 2 زخمی

لوئر دیر(غگ ڈاٹ پی کے)

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقہ لال قلعہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونیوالے اہلکاروں میں جی کیو، حوالدار روشن اور سپاہی مبارک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سپاہی شاکر اور نائیک لال گل شامل ہیں۔

نوٹ : یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد خبر میں شامل کی جائیں گی۔

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts