کوہاٹ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے اور سہولت کاری کرنے والےکالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردگرفتار کرلیےگئے۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید کے مطابق گرفتارملزمان کالعدم ٹی ٹی پی کے سہولت کار اور سی ٹی ڈی وپولیس اہلکار ہیں۔عباس مجید کا کہنا ہے کہ سپاہی سراج ضلعی پولیس کا اہلکار جب کہ سپاہی فریدون سی ٹی ڈی کا اہلکار ہے۔
دہشت گردوں نے محرم الحرام میں بڑے افسران کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، اس کے ساتھ پولیس لائنز مسجد کوہاٹ، تھانہ سی ٹی ڈی اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بھی دھماکے کا منصوبہ بنایا تھا۔
آر پی او نے مزید بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہےجب کہ دہشت گردوں کے مزید نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے آپریشن جاری ہے۔