ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درا بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درا بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے کسٹم اینڈ ایکسا ئز اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں کی بازی ہارگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔