پشاور ( غگ رپورٹ ) حکومت نے سیکورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کے تناظر میں پی او آر کارڈز رکھنے والے افغان مہاجرین کی واپسی کے احکامات جاری کردیے ہیں اور مہاجرین سے کہا گیا ہے کہ وہ رضارانہ طور پر افغانستان واپس چلے جائیں ۔اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں اور صوبوں کو احکامات جاری کیے ہیں ۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا حکومت پر بھی ہوگا جو کہ مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی پالیسیوں کے برعکس چلتی رہی ہے ۔