غگ رپورٹ
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک 2289پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، رواں سال کے دوران بھی دہشت گردی کے 476واقعات رونما ہوئے ہیں، جس میں 66پولیس اہلکار شہید جبکہ 90زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا میں سنٹرل پولیس آفس پشاور کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ صوبے میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 77واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، بنوں میں 74 واقعات پیش آئے، لکی مروت میں 48، ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے 44 واقعات رپورٹ کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے ان واقعات میں 121 عام شہری شہید اور301 زخمی بھی ہوئے۔ ان واقعات میں 10 خاصہ دار شہید وزخمی ہوئے، ایف سی کے 48 اہلکارشہید اور109 زخمی ہوچکے ہیں، فورسز کے 55 اہلکار شہید اور112 زخمی ہوئے۔
رواں سال سب سے زیادہ بنوں میں 15 پولیس اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوئے، لکی مروت میں 9، جنوبی وزیرستان اور پشاور میں 6،6 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر شہید کیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کو جدید اسلحہ دیا گیا، پولیس چوکیوں اور تھانوں کو مضبوط بنانے کا کام جاری ہے۔
یاد رہے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک 2289پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، رواں سال کے دوران بھی دہشت گردی کے 476واقعات رونما ہوئے ہیں، جس میں 66پولیس اہلکار شہید جبکہ 90زخمی ہوئے ہیں۔