خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر دہشتگردی واقعات میں اضافہ ہونے لگا، حالیہ واقعات میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد اور امام بارگاہ پر حملہ کیا گیا، جبکہ ضع خیبر میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔
ڈی آئِ خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد نے جامع مسجد فاطمہ الزہرہ اور مرکزی امام بارگاہ کو نشانہ بنایا، اس حوالے سے پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر فائر کیا، جس کے نتیجے میں امام بارگاہ کے لنگر خانہ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس سے ملحقہ دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
ادھر ضلع خیبر میں دو مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں، واقعات کے مطابق لنڈی کوتل میں گزشتہ رات دو مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جس پر مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک دھماکہ پاک افغان شاہراہ پر واقع ستارہ میل چیک پوسٹ کے قریب جبکہ دوسرا دھماکہ مستان شاہ کے حجرے کے باہر ہوا۔ دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چار دیواری اور گیٹ کو نقصان پہنچا۔