GHAG

افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ حتمی لگ رہا ہے ، یو این ایچ سی آر

افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ حتمی لگ رہا ہے ، یو این ایچ سی آر

پشاور ( غگ رپورٹ ) یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو مراحل کے دوران پاکستان سے تقریباً 11 لاکھ افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں تاہم اب پی او آر کارڈز رکھنے والے مزید لاکھوں مہاجرین کی واپسی پر بھی پاکستان قائم دکھائی دیتا ہے جس سے واپس بھیجنے والے مہاجرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے یو این ایچ سی آر کی کوشش ہے کہ پاکستان اتنی کم مدت یا مہلت دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں ۔

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سے اگست 2021 کے بعد لاکھوں مہاجرین کو افغانستان بھیجا گیا ہے اب پاکستان نے پی او آر کارڈز رکھنے والے افغان مہاجرین کی واپسی کی حتمی واپسی کا اعلان بھی کردیا ہے جس کے بارے میں ہمارا موقف ہے کہ خواتین ، بچوں اور اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوگی اور علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر افغان مہاجرین کے بعض لوگ دہشت گردی اور جرایم میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی پاکستان کا حق بنتا ہے تاہم انسانی بحران سے بچنے کے لیے اگر مختلف درجہ بندیاں کی جائیں تو بہتر رہے گا کیونکہ پاکستان 40 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کرتا آرہا ہے اور 2021 کے بعد یہاں آنے والے مہاجرین میں سے اکثر کی زندگیوں کو افغانستان میں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts