GHAG

کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کی ریلی میں دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ ہسپتال حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زخمیوں کے تفصیلی معائنے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ شاہوانی سٹیڈیم کے سامنے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضےمیں لےلی گئی ہیں جو فارنزک کے لیے بجھوائی جائیں گی۔

ادھر دھماکے کے خلاف اختر مینگل کے آبائی علاقے وڈھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔بلوچستان بارکونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے میں وکلا کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts