GHAG

سیکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 16 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ میں آپریشن کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک کیے گئے

بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک

بٹ خیلہ، پلئی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے

پشاور (غگ رپورٹ) سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کردیا گیا۔

اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے دوسری بڑی کارروائی بلوچستان کے شورش زدہ علاقے کیچ میں کیا ہے جہاں چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ یہ کارروائیاں ملاکنڈ کے علاقہ پلئی اور بٹ خیلہ کے مضافات میں کی گئیں جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 4 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں رضوان، عبداللہ، عبد الرحمان اور سلمان شامل تھے۔

ہنگو میں پولیس اہلکار شہید، باجوڑ میں دھماکہ

اسی طرح نامعلوم دہشت گردوں نے ضلع ہنگو میں حملہ کرتے ہوئے قدرت اللہ نامی پولیس اہلکار کو شہید کردیا جبکہ باجوڑ میں ایک مقامی شخص بم دھماکہ سے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ باجوڑ کے تحصیل ماموند کے گاؤں گبری میں پیش آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts