GHAG

پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 ارکان شہید

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹھک داس چھاؤنی سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہڈور گاؤں کے قریب گرا۔ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود عملے کے تمام ارکان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینیئر نائب صوبیدار مقبول، کریوچیف حافظ جہانگیر اور چیف نائیک عامر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تربیتی مشنز آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے گلگت میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹرکے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل سمیت دیگر شہدا کے بلند درجات کی دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts