GHAG

متاثرین باجوڑ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ

پشاور ( غگ رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ باجوڑ کے بعض علاقوں میں انٹلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں اور حکومت بہت جلد صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو جایے گی ۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پالیسی کے تحت بیک وقت جرگے اور آپریشن جاری ہیں کیونکہ جن علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں وہاں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا لازمی ہے ۔

ان کے مطابق صوبائی حکومت نے متاثرین باجوڑ کے لیے 2 ارب روپے کا امدادی پیکج منظور کرلیا ہے جبکہ آپریشن کے باعث اپنے گھر اور علاقے چھوڑنے والوں کی ضروریات پوری کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام فیصلوں میں سیاسی اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیا جارہا ہے تاکہ تمام اقدامات قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts