GHAG

رواں برس خیبرپختونخوا میں 246 دہشت گرد ہلاک، 739 گرفتار

2024 کے دوران دہشت گرد حملوں میں 275 افراد شہید

شہداء میں 142 پولیس اہلکار اور 133 شہری شامل

صوبے میں دہشت گردی کے 636 واقعات ہوئے ہیں، سی ٹی ڈی رپورٹ

پشاور (غگ رپورٹ) رواں برس خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 246 دہشت گردوں ( خوارج ) کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 739 کو صوبے کے مختلف علاقوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

محکمه انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے 636 واقعات یا حملے ہوئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 133 شہریوں اور 142 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا گیا جن کی مجموعی تعداد 275 رہی۔

رپورٹ کے مطابق ان سینکڑوں حملوں یا واقعات میں 6 خودکش حملوں سمیت 113 آئی ای ڈی دھماکے بھی شامل ہیں جن کے ذریعے زیادہ تر سیکورٹی قافلوں یا مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر اختر علی شاہ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان بلخصوص خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ یہ رہی کہ ایک تو ٹی ٹی پی کو اوپن فیلڈ میسر رہی اور دوسرا یہ کہ سول حکومتوں کی دلچسپی اور پلاننگ کمزور رہیں۔ ان کے بقول سیکورٹی فورسز نے انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے کہیں پر بھی ماضی کی طرح دہشت گرد گروپوں کو ٹکنے نہیں دیا تاہم رواں برس ہونے والی کارروائیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد کو بھی نشانہ بنایا گیا جو کہ تشویشناک عمل ثابت ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp