GHAG

دی اکانومسٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پروفایلنگ

دی اکانومسٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پروفایلنگ

لندن ( غگ رپورٹ ) ممتاز برطانوی جریدے ” دی اکانومسٹ” نے پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی انتظامیہ اور صدر کے بہت قریب بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان اور اس کی اسٹیبلشمنٹ بھارت کے مقابلے میں امریکی انتظامیہ اور صدر کے زیادہ اہم ہیں اور یہ کہ سید عاصم منیر نہ صرف امریکہ کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں بلکہ ان کو پاکستان کی ایک اہم شخصیت اور طاقتور ترین فوجی سربراہ کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔

دی اکانومسٹ نے ایک پروفایلنگ سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ماہرین فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے بعد سب سے طاقتور جنرل سمجھتے ہیں اور بھارت کی جانب سے لانچ کیے گئے” آپریشن سندور” کے بعد سید عاصم منیر کی شہرت اور طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جریدے کے بقول آپریشن سندور کے بعد عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان اور اس کے فوجی سربراہ کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے حالانکہ بہت سے حلقوں کا اب بھی یہ خیال ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اسی تسلسل میں ایک اور جنگ ہوسکتی ہے ۔ جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اب کے بار بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستانی ملٹری اسٹبلشمنٹ کی پلاننگ ہے کہ پاکستان بھارت کے مشرقی علاقوں کے اندر جاکر حملے کرے گا ۔

سٹوری میں پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور یہ کہ اتحادی سول گورنمنٹ کے ساتھ ملٹری اسٹبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں تاہم جریدے نے لکھا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجودہ پاکستانی قیادت کی جانب سے کسی قسم کی رعایت کا امکان نظر نہیں آتا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts