GHAG

جنوبی وزیرستان: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق

جنوبی وزیرستان: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام( ف) کے رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل برمل میں مولانا ثنا اللہ اعظم ورسک بازار کی جانب جا رہے تھے، راستے میں نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، جے یو آئی (ف) کے کارکن بھی اپنے رہنما کے قتل کی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں شر پسندوں نے سرکاری سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے کراباغ میں پیش آیا جہاں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جس میں متعدد کمروں اور چاردیواری کی تباہی شامل ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts