GHAG

پشاور میں قتل و غارت کے واقعات بڑھ گئے ، ایک ہفتے کے دوران 13افراد قتل

پشاور میں قتل و غارت کے واقعات بڑھ گئے ، ایک ہفتے کے دوران 13افراد قتل

صوبائی دارالحکومت پشاور میں قتل و غارت اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں 13سے زائد افراد قتل کئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں قتل و غارت گری اور بچوں سے زیادتی کے واقعات خطرناک تک بڑھ گئے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 13سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اسی طرح تین الگ الگ واقعات میں بچوں سے زیادتی کی رپورٹس بھی سامنے آئیں۔شہر پشاور کا امن و امان مکمل طور پر بگڑ چکا ہے جبکہ پولیس کی کمان کمزور پڑتی جا رہی ہے اور تھانے مسائلستان بن گئے ہیں ۔

دودسری جانب ایف آئی آر کے اندراج میں رکاوٹ بھی ایک سنگین مسئلہ کی صورت اختیار کر چکا ہے جبکہ آئے روز پولیس تشدد، بدسلوکی اور بدعنوانی کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts