GHAG

پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور ( غگ رپورٹ ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم آزادی پر جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی افواج ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور معرکہ حق کے دوران ہم نے اپنی طاقت اور صلاحیت ثابت کردی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے جہاں پر اقلیتوں کو بین المذاھب ہم آہنگی کے تحت تمام حقوق حاصل ہیں ۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی عالمی تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا ۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیکر بڑی قیمت چکائی ہے ۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے ، ہمیں افواج کی صلاحیت پر بھرپور اعتماد ہیں اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور کشمیری ، فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts