چھٹی خیبر پختونخوا میں چھٹی پر گھر آیا فرنٹئیر کانسٹیبلری اہلکار اغواء کر لیا گیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود کوٹ نواز سے فرنٹئیر کانسٹیبلری اہلکار نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔پولیس کے مطابق ضیاء اللہ نامی اہلکار 15 دن چھٹی پر گھر آیا تھا، اور اسے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ بازار سے موٹر سائیکل پر واپس گھر ا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مغوی کو راستے میں نامعلوم دو مسلح افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے کے گئے۔
ادھر ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر دھاوا، اور اس دوران ان کے گھر سمیت گاڑی بھی نذرآتش کر دی۔تفصیلات کے مطابق شیری خیل میں دہشت گردوں نے ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد مکان اور گھر میں موجود موٹر کار پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دہشت گرد تین رائفلیں، ایک شاٹ گن اور ایک موٹر سائیکل ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی با ئی پر مسلح افراد نے ایڈیشنلاسسٹنٹ کمیشنر رزمک محمد یونس یوسفز ئی کی گاڑی پر حملہ کیا ، مسلح افراد نے محمد یونس یوسفز ئی اور انکے ساتھ موجود عملے کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنا ئے رکھا، مسلح افراد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر کی گاڑی، بندوق اور پستول بھی ساتھ لے گئے۔