بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ مزید 3 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے 7 تا 9 اگست کو ژوب کے علاقے سمبازہ میں کارروائیاں کیں اور اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ 7 تا 9 اگست کو ژوب میں کارروائیوں کے دوران 47 خوارج مارے گئے تھے جب کہ 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد اب 50 ہوگئی، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملکی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔