GHAG

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان۔

غگ رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو طنز کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم آج وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدوں پر کام کرتے ہوئے بےحد مصروف ہیں، میں نے کئی ممالک کے رہنماؤں سے بات کی ہے جن میں سے ہر کوئی چاہتا ہے کہ امریکا انتہائی خوش ہو‘۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ’ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکا مل کر پاکستان میں تیل کے وسیع ذخائر کو ترقی دیں گے، ہم اس وقت اُس آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی‘۔بھارت کے حوالے سے اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’کون جانتا ہے، شاید وہ (پاکستانی) ایک دن بھارت کو تیل فروخت کر رہے ہوں‘۔

ادھر ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور روس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں ملکوں کی معیشتوں کو مردہ قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے، وہ اپنی مردہ معیشتوں کو ساتھ لے کر ڈوب جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے مزید لکھا کہ یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا اور اس معاہدے سے مستقبل میں پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت ملے گی۔ادھر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا الحمد اللہ! پاکستان کی امریکا کے ساتھ ڈیل طے پا گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts