GHAG

لکی مروت میں دہشتگردوں نے سندھ پولیس کے افسر کے گھر کو آگ لگا دی۔۔

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے گاؤں جابوخیل میں دہشت گردوں نے سندھ پولیس میں بطور انسپکٹر خدمات انجام دینے والے افسر کے گھر کو آگ لگا دی، اور ٹیوب ویل پر نصب 30 سولر پینلز کو بھی تباہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت کے گاؤں جابوخیل میں دہشت گردوں نے ایک پولیس انسپکٹر کے گھر کو آگ لگا دی ہے، یہ انسپکٹر سندھ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، دہشت گردوں نے حملے کے دوران ٹیوب ویل پر نصب 30 سولر پینلز کو بھی توڑ کر ناکارہ بنا دیا۔ مثل خان نامی پولیس انسپکٹر سندھ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور کراچی میں تعینات ہیں۔

اس سے چند روز قبل گاؤں شیری خیل میں بھی پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا دی گئی تھی، آگ سے گھر کا قیمتی سامان، موٹرسائیکل پارٹس اور کار جل کر خاکستر ہوگیا تھا، متاثرہ اہلکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

دوسری جانب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بھانہ منجی والا کے ساتھ گیس لائن اسمبلی کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts