سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جس کے دوران ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں کالعدم فتنہ الخوارج سوات کا مالیاتی انچارج خارجی مراد جہنم واصل ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی سرغنہ مراد تنظیم کی مالیات کا مرکزی کردار تھا، جو بھتہ خوری، اسمگلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والے فنڈز کو سنبھالتا تھا۔ یہ رقوم دہشت گردی کی کارروائیوں، اسلحہ خریدنے اور نیٹ ورک کو فعال رکھنے میں استعمال ہوتی تھیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ ، ملنگی اور سپرے سمیت 24 علاقوں کے رہا ئشیوں کو کل صبح تک علاقے سے نکل جانے کی ہدایت کردی گئی ہے، منتقلی کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جا ئے گی۔