GHAG

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: مزید 7 ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: مزید 7 ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

کوہستان 40 ارب مالیاتی سکینڈل میں مزید سات ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اثاثے منجمد کرنے کے لئے نیب سے منظوری لی جا رہی ہے، نیب سے منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی، اثاثے منجمد کرنے والوں میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

جن ملزمان کے اثاثے منجمد کئے جائیں گے اُن میں حبیب اللہ، ریاض، نصیر، توصیف اور تین خواتین شامل ہیں، مرکزی ملزموں نے بے نامی داروں کے نام پر اثاثے بنائے ہیں، سات ملزمان میں بے نامی دار بھی شامل ہیں، ملزمان نے کروڑوں روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنائے ہیں۔

کوہستان کرپشن سیکنڈل میں نیب نے پہلے ہی اثاثے منجمد کرنے سے متعلق 32 فریزنگ آرڈرز کئے ہیں، سات مزید فریزنگ سے فریزنگ آرڈرز کی تعداد 39 ہو جائے گی۔

اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کئے ہیں، نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔اس کے علاوہ نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں، 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں، ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسزاور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔ کوہستان میگا سکینڈل میں اب تک کئی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ پی ٹی آ ئی رہنما اعظم سواتی کو 17 جولائی کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ کیس خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ خوردبرد اور جعلی ٹھیکوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے سے متعلق ہے، جس کا تخمینہ 40 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts