پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار گاؤں بیگو خیل سے ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس سے دونوں اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ حملہ آور فرار ہوگئے جس کے بعد ان کی لاشوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں پولیس پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر جولائی میں بنوں میں پولیس کو متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔