GHAG

امریکہ کا ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز

امریکہ کا ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز

واشنگٹن ( غگ رپورٹ ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے بی ٹو طیاروں نے ایران پر باقاعدہ حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہم نیوکلیئر سائٹس کو تباہ کردیا گیا ہے اور یہ کہ امریکہ کے طیارے اس کامیاب کارروائی کے بعد ایران کی ایئر سپیس سے بحفاظت نکل آئے ہیں ۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جن نیوکلیئر سائٹس کی تباہی کا امریکہ دعویٰ کررہا ہے وہ ایران نے چند روز قبل خالی کرائی تھیں ۔ ایران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس امریکی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

عالمی میڈیا نے بھی اپنی خصوصی نشریات میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں کود پڑا ہے اور عالمی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آئندہ چند گھنٹوں میں میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے تفصیلات شیئر کریں گے ۔ انہوں نے اپنی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی فوج ایسی کارروائی نہیں کرسکتی جو امریکہ نے کی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts