GHAG

دیر کے عوام – امن کے ہیرو!

پچیس او چھبیس (25 – 26) اگست 2025 کو اپر دیر کے علاقے دوبندو میں مقامی لوگوں کی بروقت اطلاع اور عملی تعاون کے نتیجے میں پاک فوج، پولیس اور امن لشکر کا کامیاب مشترکہ آپریشن ہوا۔

آپریشن کے نتیجے میں فتنہ خوارج کے 10 سے زائد خوارج جہنم واصل ہوئے، جن میں خوارج کے تین اہم کمانڈر بھی شامل تھے ۔

مارے جانے والوں میں خارجی سرغنہ ساجداللہ عرف بدری جیسا بدنام کمانڈر بھی شامل تھا، جس کی سرگرمیاں دیر اور گردونواح میں امن کے لیے بڑا خطرہ سمجھی جاتی تھیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں مارے جانے والے ان دہشتگردوں سے افغان شہریت کے کارڈ اور افغان آرمی کے سروس کارڈ بھی برآمد ہوئے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے مسلسل استعمال ہو رہی ہے ۔

فورسز کے مطابق یہ خوارج پاکستان میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم بروقت انٹیلی جنس کی بنیاد پر انہیں نشانہ بنایا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

اس آپریشن کی کامیابی کا اصل سہرا اپر دیر کے ان بہادر عوام کو جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع بروقت فراہم کی بلکہ فرنٹ لائن پر فورسز کا بھرپور ساتھ بھی دیا۔ مقامی افراد کی اس جرأت مندی اور قربانی نے ثابت کر دیا کہ دیر کے عوام امن کے حقیقی محافظ ہیں اور کسی بھی صورت اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے ناپاک عزائم کا شکار نہیں بننے دیں گے ۔

یہ کامیابی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جب عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی بھی دہشتگرد تنظیم اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts