پشاور ( غگ رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں جرگہ نظام کی بحالی اور دیگر امور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے تعارفی اجلاس کے طور پر بلایا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے امور کشمی، گلگت بلتستان اور سیفران انجنیئر امیر مقام نے کی، اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں قبائلی اضلاع میں مؤثر متبادل نظام انصاف کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے منتخب نمائندوں اور قبائلی عمائدین کو اس عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ فیصلہ سازی میں ان کی رائے کو اہمیت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع اور قبائل میں پیدا احساس محرومی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عمائدین اور قانونی ماہرین کو اس مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرگہ سسٹم کو آئینی و عدالتی ڈھانچے سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ یہ نظام شفافیت اور قانون کے دائرے میں مؤثر طور پر کام کر سکے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نمائندے اطلاعات کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف، سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلا س میں ذیلی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوگا۔