GHAG

کوہستان کرپشن سکینڈل میں مزید 3 نام سامنے آگئے،اکاؤنٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن

کوہستان کرپشن سکینڈل میں مزید 3ملزمان کے نام سامنے آگئے ہیں، بینک کیشئر مشرف،آڈیٹراے جی آفس عالمزیب اورکنٹریکر شفیق کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس میں نیب ذرائع کے حوالے سے بتیا گیا ہے کہ تینوں ملزمان نے عبوری ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔

جبکہ ملزمان کے بینک اکائونٹس میں 2 ارب 3 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔ملزم اے جی آفس کے آڈیٹر عالمزیب کے بھائی کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے ہیں،نیب نے احتساب عدالت میں ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کی ریکارڈ پیش کردیا۔نیب ذرائع کے مطابق ملزمان پلی بارگین کیلئے تیار ہیں لیکن نیب کی بتائی گئی رقم پراعترض ہے۔دوسری جانب عدالت نے نیب کو ملزمان کیساتھ درست حساب کتاب کرنے کا حکم دے دیا جس پر تینوں ملزمان گزشتہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts