GHAG

پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کے علاقےتالار زئی پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک اپولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید پولیس اہلکار صفدر تھانہ پہاڑی پورہ شعبہ انوسٹی گیشن میں تعینات تھے،۔ شہید اہلکار کی لاش انکی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس حکام اور تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اہم شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ادھر مروت میں میر قلم پل کے قریب پولیس اہلکار ثناءاللہ کے گھر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار کا بھائی رفاقت اللہ اور انکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں، دونوں کو سٹی ہسپتال سے بنوں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار ثناء اللہ کی بیوی اور بھائی کی عیادت کی۔ڈی آئی جی سجاد خان نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حربوں سے عوام اور پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

پولیس اور عوام مل کر آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts