GHAG

سال 2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں 429 افراد دہشت گردی میں شہید

رواں سال مختلف حملوں میں 789 اہلکار اور شہری زخمی ہوئے

2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں 134 پولیس اہلکار شہید، 326 زخمی ہوئے

صرف ڈی آئی خان میں 74 سیکورٹی، پولیس اہلکار شہید ہوئے، رپورٹ

پشاور (غگ رپورٹ) سی ٹی ڈی کی ایک سیکورٹی رپورٹ میں ڈیٹا کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ جنوری سے لیکر اکتوبر 2024 کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں خصوصاً جنوبی اضلاع اور قبائلی علاقوں میں سینکڑوں حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت سیکورٹی فورسز کے 429 افراد شہید جبکہ 789 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 81 فیصد حملوں میں سیکورٹی فورسز خصوصاً خیبرپختونخوا پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ جن علاقوں میں سب سے زیادہ دہشت گرد حملے کئے گئے ان میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور شمالی وزیرستان سرفہرست ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ان 10 مہینوں کے دوران 74 سیکورٹی اہلکاروں، شہریوں ، بنوں میں 72 جبکہ شمالی وزیرستان میں 64 افراد کو شہید کیا گیا۔ زیادہ شہادتیں پولیس فورس کی ہوئیں جس کی تعداد 134 رہی جبکہ 326 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 115 عام شہری شہید جبکہ 209 زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور میں بھی مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی کیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts