GHAG

یومِ دفاع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی سندھ نے جامشورو بھولاری روڈ میں خفیہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں دہشتگردوں نے چھ ستمبر یوم دفاع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں حنیف بھٹ، معشوق رند اور شیر علی بھی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ممنوعہ اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان سندھ سے پنجاب جانے والے کارگو ٹرالرز پر فائرنگ میں بھی مطلوب ہیں۔ دہشت گرد حنیف بھٹ سی ڈی ٹی حیدرآباد کو دہشت گردی کیس میں انتہائی مطلوب تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts